اے این پی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہی سیدنے کہا ہے کہ پنجاب اور جموں کشمیر کے مہاجرین کی تعداد اردو بولنے والے مہاجرین سے زیادہ تھی۔ مہاجروں کو اردو بولنے والا سمجھنا بھی تاریخی غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان ک وقت لاکھوں پختونوں نے بھی ہجرت کی جبکہ صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت اردو کمیونٹی اور خان عبدالولی خان بابا نے مل کر کی تھی۔ اے این پی کے سربراہ نے واضح کیا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے فوجی آپریشن کا مطالبہ اے این پی سندھ کا رہا ہے۔ اوراب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں امن کے مستقل قیام کے لیے فوج کی نگرانی میں از سر نو انتخابی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں۔