پاکستان میں تعینات امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی ، اس موقع پروزیراعلیٰ نے بلوچ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سےلوگوں کے درمیان نفرتیں بڑھیں گی، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان کے ناراض رہنماﺅں سے وفاقی حکومت کی مفاہمتی پالیسی کے تحت مذاکرات کئے جائیں گے اوران کو دو بارہ قومی دھارے میں شامل کرنے کی کو شش کی جائے گی اس موقع پر امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ خوشحال اورمستحکم پاکستان دنیا کے مفاد میں ہے ۔اس سے پہلے بلوچستان اسمبلی کے سپیکراسلم بھوتانی سے ملاقات کے دوران امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان امریکہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے امریکہ پاکستان میں جمہوری استحکام کے لیے اپنا کردارادا کرتا رہے گا