کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل نہیں چھٹ سکے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مزیدچھانوے پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو چھالیس پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی کے سیاہ بادل چھائے رہے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر ایم سی بی ،پاکستان آئل فیلڈ اور سیمنٹ اسٹاکس میں نئی خریداری نے انڈیکس کو سپورٹ کیا ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھانوے پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو چھالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ پچاسی لاکھ شئیرز رہا،حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان، نیشنل بینک اور ریفائنریز کے شئیرز میں نمایاں سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ پچپن پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دو ہزار نو سو گیارہ پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن