اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اٹھارہ ارب تیس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ ارب اکتیس کروڑ انتیس لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران تین کروڑترپن لاکھ ڈالر کا اضافہ اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں دو کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ تیس جولائی تک مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس چودہ ارب ستتر کروڑچھاسی لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب ترپن کروڑتینتالیس لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے۔