کراکس (آن لائن)وینزویلا کے صدر ہوگو شاہ ویز نے برازیل میں اپنا طبی معائنہ کرانے کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کسی چیک اپ کی ضرورت نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل سے وطن واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوگو شاویز نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور میری بیماری کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے خود ذہنی مریض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کہنے والے کہ برازیل کے دورے کے موقع پر میرا ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا خود کسی ذ ہنی مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری موت کی خواہش کرنےوالوں کےلئے میں طویل زندگی کی دعا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور طریقے سے حصہ لیکر کامیابی حاصل کروں گا۔
میں بالکل ٹھیک ہوں، برازیل میں طبی معائنے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں: ہوگوشاویز
Aug 04, 2012