کرپٹ سیاستدان قومی معیشت کودیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں:تقی علی

Aug 04, 2013

وزیر آ باد ( نا مہ نگا ر ) کر پٹ سیا ستدا ن ،بیو رو کر یٹ قو می معیشت کو دیمک کی طر ح چا ٹ رہے ہیں ملکی بنیا دو ں کو کھو کھلا کر رہے ہیں آزاد عد لیہ ان ملک دشمن عنا صر کو ختم کر نے کے لئے جہا د کر رہی ہے ۔یہ مفا د پر ست ٹو لے عد لیہ کی تضیحک کر نے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں ۔سول سو سا ئٹی کر پٹ ،مفاد پرست عنا صر کے خلا ف عد لیہ کی حما یت میں سیسہ پلا ئی دیوار بن جا ئے گی ۔سول سو سا ئٹی کی تحریک سے ہی عد لیہ کو بحا ل کیا گیا تھا اب بھی کر پٹ عنا صر کو منہ کی کھا نے پڑے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مر زا تقی علی نے سو ل سو سا ئٹی کی میٹنگ میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ان کر پٹ اور کر پشن کے بے تا ج با دشا ہو ں نے ملکی خزانے میں لو ٹ ما ر کر کے اپنے مفا دات پو رے کئے ان کی اس کر پشن نے ملکی بنیادوں کو کھو کھلاکردیا ۔عد لیہ نے انکے پیٹو ں سے اربو ں رو پے نکلواکر قو می خزانے میں جمع کر وائے ۔جس سے ملکی معیشت کا الٹا چلنے والا پہیہ درست سمت کی جا نب چلنے لگا ۔

مزیدخبریں