”کس کے بغیر کون ناکام“

”کس کے بغیر کون ناکام“

مکرمی! استاد کے بغیر شاگرد ناکام۔ کتاب کے بغیر طالب علم ناکام۔ شعور کے بغیر بندہ ناکام۔ دیانتدار رہنما کے بغیر عوام ناکام۔ پولیس کے بغیر مجرم ناکام۔ انصاف کے بغیر ملک ناکام۔ تندرستی کے بغیر خوشی ناکام۔ عبادت کے بغیر زندگی ناکام۔ پانی کے بغیر دریا ناکام۔ انسانیت کے بغیر عزت ناکام۔ بارش کے بغیر بادل ناکام۔ غیرت کے بغیر شخصیت ناکام اور محسن اعظم محمد صلعم کے احکامات پر عمل کے بغیر انسانیت ناکام۔ عوام عذابوں میں ایک لمبے عرصہ سے مبتلا ہیں پہلے زمانہ میں بھی نافرمانوں پر اللہ کی طرف سے عذاب نازل ہوا کرتے تھے جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے۔ ہمیں اس عذاب مسلسل سے جس کے کئی رنگ و رُوپ ہیں۔ بجلی، پانی، گیس، پٹرول، بے روزگاری، مہنگائی، غربت، قتل، دھماکے، ڈاکے، درندگی، حیوانیت، آن، جان، مال غیر محفوظ قدم قدم پر رسوائی، تباہی، بربادی یہ سب موجودہ صدی کے عذاب ہیں اس سے بچنے کے لئے ہمیں محسنِ اعظم محمد صلعم کے احکامات پر عمل کرنا ہو گا ورنہ تباہی ہی ہمارا مقدر ہو گی۔
(مسعود حیات مکان 5 گلی 13 فاروق گنج لاہور فون 37609338)

ای پیپر دی نیشن