لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور پریس کلب میں ٹیرس کی تزئین و آرائش اور ٹیبل ٹینس کی نئی ٹیبل کا افتتاح ہوا۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ربن کاٹ کر کلب کے ممبران کو صحت مند سرگرمیوںکی فراہمی کیلئے ایک نئی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محمد شہباز میاں، خزانچی افضال طالب ممبر گورننگ باڈی محمد بابر، خواجہ نصیراور قمر بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب میں ٹیبل ٹینس کی قومی رینکنگ میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی کاشف رزاق، شہزاد رزاق اور لمز کے سپورٹس آفیسر و نیشنل کوچ صباءوارث نے خصوصی طور پر شرکت کی۔