باجوڑ ایجنسی (آئی این پی) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثناءباجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں قومی لشکر کی کارروائی میں قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کے گھر نذر آتش کر دئیے۔ یاد رہے کہ قاتلوں نے گذشتہ روز تین افراد کو قتل کیا تھا۔ سلارزئی قومی لشکر کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ سے ہونیوالے معاہدے کے ہر صورت پاسداری کی جائیگی اور سلارزئی کے حدود میں کسی بھی شخص کو فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔