لیڈی گاگا پر روس میں امیگریشن قوانین توڑنے کا الزام عائد

ماسکو(اے پی پی) ہالی وڈ پاپ سٹار لیڈی گاگا پر روس میں امیگریشن کے قوانین توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ گلو کارہ نے گزشتہ سال و رلڈ ٹورز کے سلسلے میں سینٹ پیٹرز برگ اور ماسکو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ سینٹ پیٹرز برگ کے قانون دان وئیلے میلوتوف نے پراسیکیوٹر جنرل کے آفس ایک درخواست دائر کی ہے کہ لیڈی گاگا نے روس کے امیگریشن یا ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ لیڈی گاگا کو ثقافتی تبادلے کا ویزہ جاری کیا گیاتھا جیسے کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ لیڈی گاگا نے سینٹ پیٹرز برگ کے شو کیلئے 1.1ملین ڈالر وصول کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن