کام کے ساتھ محبت جنون کی حد تک ہے : غلام محی الدین

لاہور (اے این این ) اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ اپنے ابتدائی دور سے لے کر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے اردگرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکار اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت چین اور جاپان میں میری اور بابرہ شریف کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا اور میری پہلی فلم ”میرا نام ہے محبت“ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما سکرین پر دیکھنا چاہیں گے، میں اداکاری کرتا رہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن