لاہور (لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نوشابہ ضیانے کہا ہے کہ دل کے گھر کو محبت الہٰی اور محبت رسولﷺ سے معمور کرنے کی جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونا چاہےے۔ محبت کے راستے پر چلنے کی ابتدا توبہ سے ہوتی ہے۔سابقہ گناہوں کا اعتراف کر کے گریہ و زاری اور ندامت و شرمندگی سے اللہ سے معافی مانگنا اور گناہوں سے ہمیشہ کےلئے برات کرنا توبہ ہے۔اللہ کے حضور عام مسلمان کا اعتراف گناہ کرنا توبہ کہلاتا ہے، جبکہ اولیاءکرام اور عرفاءکی توبہ” انابہ“ کہلاتی ہے اور انبیاءکرام کی توبہ کو” اوبہ“ کہتے ہیں۔ نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والے نیک اعمال سے کیا جاتا ہے۔رات کی تاریکی میں مصلے سے دوستی لگا کر اللہ سے معافی مانگنا اور گریہ و زاری کرنا ہی برے اعمال سے چھٹکارے کی واحد سبیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہر اعتکاف میں ہزاروں خواتین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابعہ عروج، ملکہ صبائ، صدف اقبال اور ساجدہ صادق بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیاءکرام کی توبہ اللہ کی خوشنودی او ررضاکے حصول کےلئے اور انبیاءکا یہ عمل صرف اللہ کے حکم کی بجا آوری کےلئے ہوتا ہے۔جبکہ عام مسلمان توبہ گناہوں سے نجات کےلئے کرتے ہیں۔ ہر شخص کو چاہےے کہ ہمہ وقت اپنا محاسبہ جاری رکھے اور برے خیالات کے آنے کو معمولی نہ سمجھے۔