قصور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے سرجن ڈاکٹر عامر سلیم نے کامیاب آپریشن کرکے ایک عورت کے پیٹ سے گیارہ کلو وزنی رسولی نکال دی۔ سیدہ بی بی کو عرصہ دراز سے پیٹ درد کی تکلیف تھی جس کیلئے اس نے کئی علاج کروائے مگر اس کو آرام نہ آسکا تاہم آپریشن کے بعد اب وہ مکمل طور پر روبصحت ہے۔
قصور: خاتون کا آپریشن کرکے پیٹ سے 11 کلووزنی رسولی نکال دی گئی
Aug 04, 2013