گوجرانوالہ: اغواءہونے والی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں میں پھینک دی

Aug 04, 2013

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں بیس روز قبل اغواءہونے والی بارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے بچی کا سر اور بال برآمد کر لئے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ فیروزوالا کے علاقہ جھنگی سے بیس روز قبل محنت کش رمضان کی 12 سالہ لاریب پر اسرار طور پر غائب ہو گئی جسے اہل خانہ نے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ 12 سالہ لاریب لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی، بیس روز قبل لاریب گھر سے کام کاج کرنے کے لئے نکلی تو اسے نا معلوم افراد نے اغواءکر لیا جس کا مقدمہ بچی کے والدین نے تھانہ فیروز والا میں درج کروا دیا تھا۔ شک پڑنے پر پولیس نے ملزمان یعقوب اور یاسر کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر لاریب کی نعش کو کھیتوں سے برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاریب کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں