اسلام آباد ( آئی این پی ) نیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کی غیر قانونی اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے منظوری دینے پر ریفرنس تیار کرلیا ہے جو چیئر مین نیب کی تعیناتی ہونے پر ان کی منظوری سے عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔ راجہ پرویز اشرف نیب کی تفتیشی ٹیم کو نوڈیرو2 پاور پلانٹ کیس میںکوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے۔ تفتیش کی روشنی میں انکے خلاف ریفرنس تیا رکیا ہے جو چیئرمین نیب کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث التواءکا شکار ہے۔ نئے چیئرمین تعیناتی کے بعد ان سے منظوری لے کر ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔
ریفرنس