سرینگر (این این آئی) کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم پنن کشمیر نے بھارت کی نئی تلنگانہ ریاست کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے7لاکھ کشمیری پنڈتوں کیلئے دریائے جہلم کے شمال مشرق میں ایک علیحدہ ہوم لینڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر اگنی شیکھر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت برادری پر زور دیا کہ وہ مرکزی زیر انتظام والے علاقہ کے درجے کے ساتھ علیحدہ ہوم لینڈ کے قیام کے مطالبہ پر جدو جہد میں سرعت لائیں۔