یوتھ اولمپک: پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوتھ اولمپک کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان یوتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپیئن طاہر زمان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں قومی کو اچھا رزلٹ دینے کی کوشش ہے۔ پاکستان ٹیم نے وکٹری سٹینڈ کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے جس کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایف آئی ایچ ماسٹر کوچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک کوئی ٹیم بھی آسان نہیں کیونکہ یہ ایک مختلف فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہے جس کا پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ نہیں ہے اس کے باوجود کیمپ میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کو کافی حد تک اس فارمیٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی گئی تھی اب انہیں میچ پریکٹس کے ساتھ گیم پلان کے مطابق تیاری کرائی جا رہی ہے۔ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ فٹنس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا موجودہ وقت میں کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور دو سیشنز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں جرمنی، نیوزی لینڈ اور میکسیکو جیسی ٹیمیں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...