لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ’’ضرب عضب‘‘ کے نام سے جاری آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے ملک بھر میں نمائشی میچز کرائے جائیں گے اس سلسلہ میں پہلا میچ شاہدرہ میں منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے، کھلاڑیوں نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر نمائشی میچز کھیلنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند بھی ہے۔
آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے ملک بھر میں نمائشی میچ کرائیں گے: رانا محمد سرور
Aug 04, 2014