84 سالہ تاریخ میں یہ بہترین کامن ویلتھ گیمز تھے، مائیک ہوپر

گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو مائیک ہوپر نے کہا ہے کہ تحریک کی 84 سالہ تاریخ میں یہ سب سے بہترین گیمز کا انعقاد تھا یہ گیمز سکاٹ لینڈ میں تیسری بار منعقد ہوئے، قبل ازیں 1970ء  اور 1986ء میں بھی میزبانی مل چکی ہے میرے خیال میں یہ سب سے بہترین گیمز تھے کھیلوں کے انعقاد پر سکاٹ لینڈ کے  عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کھلاڑیوں نے  جوش اور ولولہ کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ 11 دنوں میں شہریوں نے گیمز میں کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گلاسگو کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ گریوم برگ نے کہا کہ ہم نے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے 11 دن تک گیمز   ہمارے دماغ پر  سوار رہے۔ میرے خیال میں یہ آغاز ہے اختتام نہیں کمیٹی نے اپنی طرف سے ہر ممکن اقدامات کیلئے  بچوں، بڑوں، بوڑھوں اور خواتین  نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن