لاہور(آئی این پی) اداکارہ مدیحہ شاہ نے فلم میں ماں کا رول کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ کو ہدایت کار نعیم وزیر نے اپنی ایک نئی فلم میں ماں کا رول کرنے کی پیش کش کی لیکن مدیحہ شاہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں ابھی اتنی بوڑھی نہیں ہوئی ہوں کہ میں فلموں میں ماں کا رول ادا کروں۔