عالمی میڈیا کی فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر عرب ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید

بیروت/برن/واشنگٹن (آن لائن)عالمی میڈیا فلسطینیوں پر شدید مظالم کے باوجود عالم اسلام اور خصوصاً عرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کر رہا ہے۔  ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزاد ی ، بنیادی حقوق اور اسرائیلی جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی برادری میں اٹھائے جانے سے پہلے اسے عرب ممالک اور مسلم دنیا میں اٹھایا جانا چاہیے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ عرب ممالک اسرائیل سے اچھے تعلقات میں ہی عافیت سمجھتے ہیں اور زخم خوردہ عرب ملکوں نے اپنے کھوئے علاقے واپس لینے کے بجائے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات میں عافیت سمجھی۔ عالمی  ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلسطین سرزمین عرب کا جغرافیائی،تاریخی اور تہذیبی وثقافتی مرکز رہا ہے لیکن  پچھلے 66 برسوں سے فلسطینیوں کا مقدمہ خود فلسطینی عوام ہی لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...