سرینگر(کے پی آئی)کوثر ناگ کو یاترا مقام بنانے کے خلاف وادی میں ہڑتال، مظاہرے جاری ،کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سرینگر سمیت وادی کے تمام قصبہ جات میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔ سرینگر میںسرکاری وغیر سرکاری ادارے بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ معطل رہی۔ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پائین کی ناکہ بندی کی گئی۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری پیمانے پر تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ نوہٹہ، سکہ ڈافر، نوا کدل، کاوڈارہ، نالہ مار روڈ، خانیار، راجوری، کدل، اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں گھروں کے اندر رہنے کے لئے کہا گیا۔ کولگام میں مکمل ہڑتال سے سول کرفیو جیسی صورتحال نظر آ رہی تھی۔ بانڈی پورہ اور قمریہ چوک گاندر بل میں پتھرائو کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ دونوں اضلاع میں مکمل ہڑتال رہی۔ علی گیلانی ،عمر فاروق سمیت حریت قیادت بدستور نظر بند رہی۔
مقبوضہ کشمیر: کوثر ناگ یاترا کے خلاف ہڑتال جاری، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
Aug 04, 2014