نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیانے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلمانوں سے متعلق حالیہ متنازعہ واقعات پر خاموش رہنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی اس خاموشی سے مذہبی فسادات میںاضافہ ہو سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مودی کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے حامی مذہبی ہم آہنگی میں رخنہ ڈال دیں گے۔
مسلم مخالف رویوں پر مودی کی خاموشی،مذہبی فسادات میں اضافہ ہو سکتاہے: بھارتی میڈیا
Aug 04, 2014