اوکاڑہ (آئی این پی) سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ نوازشریف اگر شہبازشریف سے استعفیٰ لے لیں تو انکی مارچ اور دھرنوں سے کچھ بچت ہو سکتی ہے، حکومت نے 14 اگست تک کچھ نہ کیا توپھر عمرا ن خان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو کر کے پی کے کی اسمبلی توڑ سکتے ہیں۔ فوج سیاسی مداخلت میں دلچسپی نہیں رکھتی۔