کراچی (ثناء نیوز) البرکہ ویلفئیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے نائب صدر عدنان احمد صدیقی پر ٹاور سے گھر واپسی جاتے ہوئے جہانگیر روڈ پر فائرنگ کی گئی، حملے میں وہ بال بال بچ گئے۔ البرکہ ٹرسٹ کے ترجمان کلاش سرحدی و دیگر نے قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ، چیف جسٹس آف پاکستان، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔