سنگا پور (اے پی پی) جاپان اورپاپو وانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار کو جاپان کے ساحلی جزیرے اوکی ناوا میں 6درجے کی شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو ہلا دیا ۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 6.2میل گہرا اور اوکی ناوا کے شمال ، شمال مشرق میں 125میل دور تھا تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔