کینبرا (بی بی سی)آسٹریلیا میں کارکنوں نے سروگیسی یا کرائے کی ماں سے بچے پیدا کرنے کے حوالے سے واضح قوانین وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ حال ہی ہے میں ایک آسٹریلوی جوڑے کی طرف سے ایک بیمار بچے کو تھائی لینڈ میں اس کی سروگیٹ ماں کے پاس چھوڑنے اور اس کی صحتمند جڑواں بہن کو گود لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔سروگیسی آسٹریلیا نامی ایک گروپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ریچل کنڈے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پابندی کے نتیجے میں ایک بڑی تعداد میں جوڑے سروگیٹ ماں کی تلاش میں باہر ممالک جاتے ہیں۔