اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے حکام قطر سے یومیہ چار کھرب مکعب فٹ ایل این جی کی درآمد کیلئے شیل‘ برٹش پٹرولیم‘ مٹسوبشی سمیت 12 آئل کمپنیوں کی طرف سے اظہار دلچسپی کی پیشکشوں کا رواں ہفتہ جائزہ لیں گے‘ تمام کمپنیوں کی جانب سے عید سے قبل ٹینڈرز جمع کرا دیئے گئے تھے۔ وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے حکام جس کمپنی کی طرف سے بہتر پیشکش کی جائے گی اس کی منظوری دیں گے جس کے بعد ملک میں ایل این جی کی درآمد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ابتدائی طور پر دو کھرب مکعب فٹ ایل این جی درآمد ہو گی۔