’’ممبئی حملہ کیس‘‘: بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کیخلاف ثبوت دینے میں ناکام

نئی دہلی (آن لائن) ممبئی حملہ کیس میں بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ لشکر طیبہ کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کی جانب سے 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ہے۔ آئی ایس آئی کا نام عدم ثبوت کی بناء پر شامل ہی نہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر آگ بگولا ہو گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت ممبئی حملہ کیس میں 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا اور چھ سال بعد بھی  پاکستان کے خلاف ایک ہی ثبوت فراہم نہ کر سکا بلکہ 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں کالعدم لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ہے اور آئی ایس آئی کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہ ہونے پر نام ہی شامل نہیں ہے۔ رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد ممبئی حملہ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر جج آگ بگولہ ہوگئے ۔ بھارت کی جانب سے چارج شیٹ کی 11 ہزار صفحات پر مشتمل کتاب میں سنگین غلطیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ممبئی حملہ کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...