عمران کے مطالبات، حکومت لچک دکھا رہی ہے، سیاستدان مذاکرات سے معاملات حل کریں: گورنر

Aug 04, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے لانگ مارچ اور احتجاج جمہوریت کا حصہ ہیں اور میں نہیں سمجھتا ان سے جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ پاکستان کے سیاستدان باشعور ہیں، میری تمام سیاستدانوں سے اپیل ہے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں۔ وہ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ اور ایڈیٹر نوائے وقت رمیزہ مجید نظامی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا عمران خان کے مطالبات پر حکومت لچک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ عمران خان کے جو بھی مطالبات ہیں انہیں بھی چاہئے مذاکرات کے ذریعے منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مفاہمت کیلئے کام کیا۔ پاکستان میں بھی حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت کا خواہشمند ہوں۔ انہوں نے کہا مسلمان آج جس ذلت کا شکار ہیں وہ باہمی انتشار کا نتیجہ ہے۔ 58 اسلامی ممالک ہیں لیکن ان میں ہمت نہیں کہ اسرائیل کی فلسطین میں غنڈہ گردی کی مذمت کریں اور اس معاملے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں۔
گورنر پنجاب

مزیدخبریں