ود ہولڈنگ ٹیکس جبری قانون‘ تسلیم نہیں کرتے: محمود غزنوی

Aug 04, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ڈبل ٹیکسیشن اور جبری قانون قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تاجروں سے محاذ آرائی سے گریز کرے اور صنعت ، تجارت و معیشت کے وسیع تر مفاد میں یہ ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ حکومت تصادم کی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کرے کیونکہ اس سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا، حکومت کو چاہیے کہ تاجروں سے سنجیدہ مذاکرات کرے تاکہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کے معاملے پر کشیدگی کی صورتحال ختم ہوسکے۔ اس وقت جب معیشت بحالی کی جانب جارہی ہے، تاجر برادری سے محاذ آرائی حکومت کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دے گی۔

مزیدخبریں