اختر رسول کا ہاکی فیڈریشن کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس)وزیراعظم میاں نواز شریف کی شدید خواہش پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر 1982 ہاکی ورلڈکپ کے فاتح کپتان چودھری اختر رسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اختر رسول کی طرف سے ہاکی فیڈریشن کی صدارت چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ کھیلوں کے حوالے سے کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کے بجائے وزیراعظم کی خواہش کے مطابق اپنے حلقے کو پورا وقت دیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور انداز میں حصہ لینا شروع کر دیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختررسول نے مستقبل کی منصوبہ بندی کر لی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اختر رسول کو وزیراعظم کا اپنے حلقے میں کام کرنے کا پیغام واضح الفاظ میں پہنچا دیا ہے۔ اختر رسول کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ہاکی فیڈریشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے وقت اپنے مختصر اور مشکل دور میں تمام مالی معاملات کی تفصیلات بھی میڈیا کے سامنے رکھیں گے اور ان تفصیلات کی ایک کاپی وزیراعظم ہاؤس اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور سیکرٹری آئی پی سی کے ساتھ ساتھ وزارتِ خزانہ کو بھی بھجوائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...