زےورخ(آن لائن) ورلڈ گلیشیر مانیٹرنگ سروس کی جانب سے کئے گئے ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گےا ہے کہ 21ویں صدی کے آغاز سے دنیا بھر میں گلیشیر اس تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔ سائنسدانوں کی پیش گوئی ہے اس عمل کو روکنا اب ممکن نہیں ہوگا۔اب ہر صورت برف بدستور پگھلتی رہے گی۔اس مطالعاتی جائزے کے مصنف مشائل سیمپ نے کہا ہے: ”برف کی تہہ میں اب ہر سال نصف میٹر سے لے کر پورے ایک میٹر تک کی کمی واقع ہو رہی ہے اور یہ رفتار بیس ویں صدی میں گلیشیئرز پگھلنے کی اوسط رفتار سے دو تا تین گنا زیادہ ہے۔“ یہ گلیشیئرز اس حد تک غیر مستحکم اور غیر متوازن ہو چکے ہیں کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل آگے بڑھنے سے رک بھی جائے تو ان گلیشیئرز کی برف بدستور پگھلتی رہے گی۔
گلیشئرز
گلیشئرز پگھلنے کی رفتار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، عمل روکنا ممکن نہیں، سائنسدانوں کی پیش گوئی
Aug 04, 2015