سانگھڑ: چور کو منہ کالا کر کے گائوں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا

Aug 04, 2015

سانگھڑ (آن لائن) چوری کرنے کی سزا، مقامی لوگوں نے منہ کالا کرکے گائوں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گائوں گجری کے چک نمبر 2 کا افضل پٹھان کسان سلیم بکٹی کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہوا، گھر کے افراد نے پکڑ کر اس کا منہ کالا کرکے علاقے میں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کو اپنی تحویل میں لے لیا جس پر سینکڑوں افراد جمع ہوگئے ۔ بااثر افراد نے پولیس کو مجبور کیا کیس داخل نہ کیا جائے۔ مالکان نے انکار کردیا، چور کو بچانے کیلئے جرگہ ہوا جس میں چور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جسے لینے سے مالکان نے انکار کردیا۔ پولیس نے مالکان کو راضی کرنے کی کوشش کی۔ منگلی پولیس نے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او محمد حسین جسکانی نے بتایا کہ میں چھٹی پر ہوں اس کی تفتیش دوسرا صوبیدار کررہا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ چوری کا نہیں کچھ اور ہی ہے اس لئے پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں