بجلی بلوں پر گیس انفرا سٹرکچر سرچارج کیخلاف درخواست، جسٹس شاہد مبین نے سماعت سے معذرت کرلی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بجلی کے بلوں پر گیس انفرا سٹرکچر سرچارج کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔ جسٹس شاہد مبین نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں پر صارفین پہلے ہی کئی طرح کے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود نیپرا نے غیر قانونی طور پر گیس انفراسٹرکچر ٹیکس عائد کردیا۔

ای پیپر دی نیشن