اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے تحفظات مذاکرات کے ذریعے دور کرنا چاہتے ہیں ٗہمارے دروازے ہراس شخص کیلئے کھلے ہیں جو مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ایک انٹرویو میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا کہ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور کسی بھی نوعیت کے مذاکرات کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں۔ طارق باجوہ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس صرف ٹیکس نادہندگان کیلئے ہے۔
ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے تحفظات دورکرنا چاہتے ہیں: چیئرمین ایف بی آر
Aug 04, 2015