کمیشن کیلئے میٹرو بنائی گئی‘ کسانوں کی زمین بچانے کیلئے بند نہیں بنائے گئے : عمران

روجھان (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ شریف برادران کو لاہور سے دور علاقوں کی کوئی فکر نہیں، کمشن بنانے کےلئے میٹرو بنائی گئی، کسانوں کی زمینیں بنانے کےلئے بند نہیں بنائے گئے، پہلے دھرنے پھر انتخابات میں دھاندلی کے تحقیقات کےلئے انکوائری کمشن کی جنگ لڑی ہے، اب مظلوم پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑونگا۔ انکوائری کمشن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن نااہل ہے میں کہتا ہوں کرپٹ بھی ہے۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آپ کا علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے شریف برادران کو لاہور سے دور تمام علاقوں کی کوئی فکر نہیں ہے میاں برادران چھٹی بار اقتدار میں آئے اور سیلا ب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انگریزوں کے دور کے بنے ہوئے راستوں کو صاف کیا جائے تو پہاڑوں سے آنے والے پانی سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ راستے بند ہونے سے بار بار نقصان ہوتا ہے پانی پھیل جاتا ہے جس سے کسانوں کو شدید نقصان ہوتا ہے فصل تباہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کےلئے بند بن سکتے ہیں اور اس میں زیادہ پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے ہمیں کسانوں کو بچانے اور بند بنانے کےلئے ارادہ کی ضرورت ہے پورا پاکستان کسانوں پر چلتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسان سارا سال محنت کرتا ہے دن رات محنت کی جاتی ہے کسانوں کے خرچے بھی بڑھتے جارہے ہیںدو برسوں سے کسان پستے آرہے ہیں اور پیداوار کی پوری قیمت نہیں ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب میٹرو پر خرچ کر دیئے ہیں اور اس سے کم پیسہ بند بنانے کےلئے خرچ ہونا تھا مگر لوگوں کی زمینیں ڈوب گئیں، فصلیں تباہ ہوگئیں بند نہیں بنائے گئے عمران خان نے کہاکہ بند بن جاتے توسوچیں پیداوار بھی بڑھتی اور پاکستان کو فائدہ بھی ہوجاتا انہوںنے کہاکہ میٹرو پر کمشن بنتا ہے اور شاید بند بنانے پر اتنا پیسہ نہ بنتا کسان بیچارا مارا جارہا ہے اور کمشن کےلئے دوسرے پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں عمران خان نے کہا کہ پہلے ہماری توجہ الیکشن کے معاملے پر تھی۔ اب وقت آگیا ہے عمران خان اپنے لوگوں کے پاس جائے، کسان اور مزدورں کے حقوق کے نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن