لاہور (پ ر) شکیل احمد ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی سربراہی میں منعقد ہونے والے ڈائریکٹران کے اجلاس میں ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر و عملی اقدامات کی بابت خصوصی جائزہ لیا گیا۔ تمام علاقائی ڈائریکٹران کے علاقہ جات میں موجود پارکس، گریڈ بیلٹس اور نرسریوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایچ اے کے زیرکنٹرول پارکس میں سپرے اور جھیلوں میں مخصوص ادویات کے متواتر بہا¶ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح پی ایچ اے میڈیکل سنٹر اس وبائی مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد افضل کی زیرنگرانی کام کر رہا ہے۔