مانگا منڈی (نامہ نگار) یو سی 263 (باٹھ، تڑرہ) کے رہنما رانا محمد صادق منج اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے مشکل وقت میں مسلم لیگ کا ساتھ دیا۔ مگر مسلم لیگی رہنماﺅں نے ہمیں صرف سبز باغ دکھائے او ر ہمیں کھڈے لائن لگا دیا۔ اس موقع پر این اے 128کے تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر کے علاوہ سردار عاقل عمر، رانا بشیر خاں، چوہدری محمد عارف جٹ، رانا لیاقت علی، رانا محمد اسلم، چوہدری اللہ دتہ کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے۔