ذرائع کے مطابق وزیراعظم سکھر پہنچے ۔جہاں وزیراعلی قائم شاہ سمیت سندھ کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔بعد میں محمد نواز شریف نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقعے پر انتظامیہ کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ نواز شریف نے کہا سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے دن رات اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔ وزیراعظم نے کہا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گے .
مشکل وقت میں سیلاب سےمتاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم نوازشریف
Aug 04, 2015 | 17:43