بریڈنگ سنٹرز میں ریکارڈ افزائش رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کو مارکیٹ میں ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کا فیصلہ

Aug 04, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات کے بریڈنگ سنٹرز میں فیزنٹس کی ریکارڈ افزائش ، رنگ نیکڈ اور گرین فیزنٹس کی اضافی تعداد کو مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر فروخت کیا جائیگا ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے محکمہ میں موجود مختلف جانوروں و پرندوں کے بریڈنگ سنٹرز کی کا رکردگی جانچنے کیلئے بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چودھری شفقت علی اور بریڈنگ سنٹرز کے انچارج صاحبان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں