کاہنہ پولیس ڈاکوئوں، منشیات فروشوں کو پکڑنے میں ناکام، جائیداد کے تنازع حل کرنے میں مصروف

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی زیرو تفتیشی تھانیدار کمائی کے لیے زمین جائید اد اور لڑائی جھگڑے کے کیسوں کو اہمیت دینے لگے کسی بھی ڈکیت گینگ کو گرفتار نہ کر سکی۔ کاہنہ انویسٹی گیشن پو لیس کے تفتیشی افسران نے جرائم پیشہ ملزمان کو پکڑنے کی بجائے زمین جائیداد اور لڑائی جھگڑے کی تفتیش میں دلچسپی لے رہے ہیں عوامی ا حتجاج کے باوجود مقامی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کی منصوبہ بندی نہ کر سکی چند منشیات پینے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس اعلی حکام کے سامنے اپنی کارکردگی شو کرنے میں سر گرم رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن