کوئٹہ: میگا کرپشن کیس میں گرفتار 3 ملزم وعدہ معاف گواہ‘ رہا کر دیا گیا


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) میگا سکینڈل کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وعدہ معاف اغوا بن گئے۔ ترجمان نیب کے مطابق وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں سلیم شاہ‘ ندیم اقبال‘ طارق علی شامل ہیں۔ وعدہ معاف گواہ بننے پر تینوں ملزموں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے حاصل معلومات کی روشنی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں متوقع ہیں۔ میگا کرپشن کیس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ تینوں ملزموں نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ تینوں ملزموں نے جرم تسلیم کر لیا۔ تینوں ملزمان جرم کے نتیجے میں حاصل رقم اور اثاثوں سے بحق سرکار دستبردار ہو گئے ہیں۔ ملزمان نے تمام سہولت کار‘ آلہ کاروں سے متعلق سچ الگ دیا۔ تینوں ملزموں کو وعدہ معاف گواہ کے طور پر مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈکرا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میگاکرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں مرکزی ملزم اور میونسپل کمیٹی خالق آباد ایڈ منسٹریٹر سلیم شاہ، مواصلات وتعمیرات کے ایکسین ندیم اقبال اور طارق علی نے اپنے جرم تسلیم کر تے ہوئے تینوں ملزموں کے کرپشن سے حاصل کئے گئے رقم سے دستبردار ہو گئے اور نیب حکام نے تینوں ملزمان کے اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن