چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 85اہلکاروں کی ریگولر انکوائری کے احکام جاری کردئیے


لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے 85اہلکاروں کی ریگولر انکوائری کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں شامل کئے جانے والوں میں ا یک ڈپٹی رجسٹرار، تین اسسٹنٹ رجسٹرار، گیارہ اسسٹنٹس اور دیگر متعدد اہلکارشامل ہیں۔ ریگولر انکوائری میں شامل کئے جانے والوں میں ڈپٹی رجسٹرار لیاقت علی، اسسٹنٹ رجسٹرار شبان شوکت، اسسٹنٹ رجسٹرار عابد علی چوہدری، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد علی زیدی، اسسٹنٹس محمد اکرم بلوچ، فرحان محمود، محمد ریاض، محمد ابراہیم، سید نیاز احمد بخاری، ارشاد لودھی، خالد احمد، اشفاق احمد، ثناء اللہ اور محمد اجمل امیر شامل ہیں جبکہ سینئرکلرکس طارق رفیق، سجاد حسین شاہ، محمد امین، اکمل عباس، ظہیر عباس، محمد الیاس انجم، غلام حیدر، رانا محمد سلیم، غلام مصطفی، محمد اصغر شاہین، جاوید احمد، کے پی او محمد عامر رضا، جونیئر کلرکس کامران احسن، محبوب کرم، تصور حسین، محمد وقاص، عمر فاروق، عرفان احمد ڈار، رانا سجاد علی، محمد شفیق، محمد جمیل، مس شازیہ سلیم، محمد امجد، غوث احمد، حافظ رانا فہد مقبول، راجہ فضل داد، محمد طاہر، حافظ امیر حمزہ، وقار احمد، مقصود مسیح، ڈرائیور، دفتری بشیر، غلام جیلانی، محسن علی، سید یاسر علی گلزار، عبدالوہاب منہاس، محمد زبیر، محمد قیصر باجوہ، محمد وقاص شبیر، یوسف، غلام جیلانی دفتری، خرم ایوب، عمر دراز، آصف حسین، افتخار رفی، جافر حسین شاہ قاصد، امتیاز علی قاصد، محمد نواز قاصد، علی شرافت نائب قاصد، عاصم شہزاد نائب قاصد، محمد سنیلنائب قاصد، اللہ دتہ نائب قاصد، محمد ہاشم نائب قاصد، محمد رمضان، پرویز مسیح ڈسٹگ قولی، حافظ مرید حسین ڈسٹنگ قولی، محمد کاظم کک، گل محمد مالی، محمد اصغر بیلدار، اقبال حسین بیلدار، محمد شاہد چوکیدار، خلد عنایت سویپر، طارق عنایت، یوسف جوگی، آصف چوہان، عارف کرامت، اشتیاق مسیح، پرویز مسیح، عامر مسیح، سکندر مسیح اور شہروز سویپر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دس افسروں و اہلکاروں کو معطل جبکہ چار اہلکاروں کو چھ مہینے کیلئے مشاہدہ میں رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن