مقبوضہ کشمیر :بھارتی فائرنگ سے زخمی 21سالہ شمیمہ کے دھڑکا نچلاحصہ بیکار ہو گیا

سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی 21سالہ شمیمہ کے دھڑکا نچلاحصہ بیکار ہو گیا،21سالہ شمیمہ کوگولی پیٹ کے دائیں حصے میں داخل ہوکر بائیں حصے سے باہر نکلی،ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر،سرینگر صدر ہسپتال کے سپر سپیشلٹی وارڈ نمبر24کے بیڈ نمبر8کے بستر پر لیٹی 21سالہ شمیمہ اختر دخترعبدالرشید لوہار ساکن بجبہاڑہ خیریت پوچھنے کیلئے آنے والے تمام لوگوں سے یہ سوال کررہی ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔شمیمہ 10جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے آری ون کے مقام پر گولی پیٹ میں پیوست ہونے کی وجہ سے زخمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شمیمہ کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی جس سے اس کے جسم کا نچلا حصہ بے کار ہوگیا ۔ شمیمہ نے بتایاکہ فورسز اہلکار مظاہرین پر گولیاں چلاکر نہیں رکے بلکہ ہماری ایمبولنس پر بھی کئی بار حملہ کیا۔ شمیمہ نے بتایاکہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے راستے میں کئی بار ہمیں روکا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کئی لوگوں کو مارا پیٹا۔

ای پیپر دی نیشن