ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم‘ کول پاور منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہو گا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، اس لئے 14 اگست کی تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ کی زےرصدارت اجلاس مےں ساہےوال مےں کول پاورپلانٹ کے منصوبے پر پیشرفت اور پراجیکٹ کےلئے کوئلے کی ترسیل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ساہےوال مےں کول پاورپلانٹ کا منصوبہ انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے اور 1320 میگاواٹ کا یہ منصوبہ دسمبر 2017 ءکی مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ 2017ءکے اختتام تک کئی ایک منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کریں گے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...