برائیلر مرغی کی کم قیمت میں فروخت سے انڈسٹری بحران کا شکار ہے: رائے منصب کھرل

Aug 04, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن (نادرن زون) کے چئیرمین رائے منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ برائیلر مرغی کے پیداواری قیمت سے کم قیمت میں فروخت ہونے کے باعث پولٹری انڈسٹری اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔پولٹری زراعت کے شعبوں میں سب سے منظم سیکٹر ہے۔ اس وقت پولٹری انڈسٹری کُل استعمال ہونے والے گوشت کا 40 فیصد حصہ مہیا کر رہی ہے اور تقریباً 18 لاکھ لوگوں کا روزگار اسی شعبے سے وابستہ ہے اور سرمایہ کاری کئی سوارب روپے ہو چکی ہے اسی تناسب سے حکومت کو بھی محاصل ملتے ہیں، پولٹری گوشت کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں