ایس ڈبلیو او میں رجسٹرڈ ہر بچہ کی تعلیمی اخرا جا ت اٹھا ئیں گے ، ڈاکٹر قیصر وحید

کراچی( لیڈی رپو رٹر)اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنا ئزیشن کے اسکا لر شپ پرو گرام اور مالی امداد کے لئے رجسٹریشن کرانے والے بچو ں کو ما یو س نہیں کیا جا ئے گا ایسا نظام ترتیب دیا جائے کہ ایس ڈبلیو او میں رجسٹریشن کرانے والے ہر بچے کو تعلیمی اخراجا ت کے لئے تعاون حا صل ہو ۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستان فار ما سو ٹیکل مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر قیصر وحید  نے خا لقدینا ہال میں آرگنا ئزیشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ایس ڈبلیو او کے صدر بشیر سدوزئی نے کہا کہ اسکا لر شپ پر وگرام اور ما لی تعاون کے لئے اب تک 400 طالبعلموںنے ر جسٹریشن کرائی ہے جن کے تعلیمی اخراجا ت کے لئے تقریبا ً 25 لا کھ روپے کی ضرورت ہے جس میں15 لا کھ روپے کا شارٹ فال ہے تاہم ہم ما یوس نہیں اور نہ ہی نا امید ہیں ہماری کو شش ہو گی مارچ تک اس تعلیمی سال کے دوران ہر طالبعلم کو اسکا لر شپ ملے انہو ں نے سا بق ممبران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کر یں ۔ قرینہ محبو ب ، راحیلہ فردوس ، علی حسن ساجد ، سید ہ نقوی ، غزالہ گلشن ، سطوت راٹھور ، طارق رحما نی ، سلمیٰ خا نم ، خو رشید عباسی ، عشرت حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن