خیبرپختونخوااسمبلی میں لیگی خواتین نے عمران خان کیخلاف قراردادجمع کرادی

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف پے درپے قراردادیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اس بار مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے عمران خان کے خلاف قراردادجمع کرادی ہے جس میں کہاگیاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد عمران خان کیخلاف آرٹیکل62،63 کے تحت تادیبی کارروائی ہونی چاہئے قرار داد خیبرپختونخوااسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ کی آمنہ سردار ، ثوبیہ شاہد اور رقیہ حناء نے جمع کرائی ،قرار داد کے متن کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کامظاہرہ کیاہے جس سے ہمارے صوبہ کے عوام کی عزت مجروح ہوئی ہے اس لئے وفاقی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ عائشہ گلالئی کے لگائے گئے الزامات کی روشنی میں عمران خان کو اسلامی وشرعی قانون کے مطابق سزا دی جائے اوران کے خلاف آئین کے آرٹیکل62،63کااطلاق کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی جائے واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے شاہ فرمان نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف بھی صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی تھی۔
قراردادجمع

ای پیپر دی نیشن