بلدیاتی ادارے انتظامیہ عارضی مویشی منڈیوں کی جگہیں منتخب کریں: منشاءاللہ بٹ

Aug 04, 2017

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ عید قربان کے سلسلے میں فوری طور پر عارضی جدید مویشی منڈیوں کے قیام کے سلسلہ میں سائیٹس کا چناﺅ کریںاور ان عارضی مویشی منڈیوں میں بجلی، پانی، نکاسی آب اور دیگر ضروریات کو خاص اہمیت دیں۔ ان مویشی منڈیوں میں مختلف محکموں کی ڈیوٹیاں بھی لائی جا ئینگی جن میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، واسا، ایل ڈی اے شامل ہیں۔ جبکہ ان مویشی منڈیوں میں انتظامیہ کی طرف سے رعایتی قیمت پر چارہ بھی مہیا کیا جائے گا اور کھانے پینے کی اشیاءکے سٹال بھی رعایتی قیمت پر کھانا مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں تمام مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو خاص اہمیت دی جائے گی ۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام عمل میں مئیرز، چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین اور چیف آفیسرز عید الاضحیٰ کے تینوں دنو ں میں جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائیں ۔

مزیدخبریں